شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز، تین ریفرنسز اعتراضات دور ہونے کے بعد دوبارہ احتساب عدالت میں جمع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 ستمبر 2017 11:04

شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز، تین ریفرنسز اعتراضات دور ہونے کے بعد دوبارہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13ستمبر 2017ء):نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3ریفرنسز اعتراضات دور کرنے بعد دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کروا دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار سمیت شریف خاندان کیخلاف چار ریفرنسز اسلام آباد احتساب عدالت میں جمع کروائے تھے جنہیں عدالت نے غلطیوں اور خامیوں کی موجودگی کے سبب نیب کو واپس بھجوا دا تھا ۔عدالت نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ نیب ریفرنسز میں سے خامیوں کو دور کر کے دوبارہ جمع کروائے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیب نے واپس کیے جانے والے ریفرنسز میں سے3ریفرنسز اعتراضات دور کر کے اسلام آباد احتساب عدالت کے ر جسٹرار آفس میں جمع کروا دئیےہیں۔ا ن ریفرنسز کو اعتراضات دور کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔