الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن)کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت26ستمبر تک ملتوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 ستمبر 2017 11:48

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن)کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت26ستمبر تک ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی پارٹی رجسٹریشن منسوخی اورنوازشریف کوسیاسی سرگرمیوں سے روکنے کی متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن ) کی بحثیت سیاسی جماعت رجسٹریشن کی منسوخی سے متعلق چاروں درخواستوں کویکجا کردیا۔نوازشریف کی جانب سے وکیل جہانگیرخان جدون پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے تمام درخواستوں پردلائل26 ستمبر کو سننے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن میں درخواستیں تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک ، رئیس عبدالواحد اورمخدوم انقلابی کی جانب سے دائرکی گئیں تھی۔دوسری جانب تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کوکالعدم دینے کی درخواست کی سماعت میں فریقین غیرحاضررہے، جس پرالیکشن کمیشن نے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :