پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں کیلئے کل 14ستمبر آرام کا دن ہوگا، سیریز کا آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

بدھ 13 ستمبر 2017 12:09

پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں کے لئے کل 14ستمبر کے دن کو ریسٹ ڈے رکھا گیا ہے ۔پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے مابین 12اور 13ستمبر کو مسلسل 2ٹی ٹونٹی میچز ہونے کی وجہ سے 14ستمبر کو انہیں آرام کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔

جمعرات کا روز ان کے لئے ریسٹ ڈے ہوگا اور اس دن پاکستان اور ورلڈ الیون میں سے کوئی ٹیم نہ تو ٹریننگ کرے گی اور نہ ہی میڈیا بریفنگ ہوگی جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ 15ستمبر کو ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ الیون کے کرکٹرز لاہور میں آکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ سیکورٹی اور دیگر انتظامات پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ الیون کے دورہ کے بعد انشاء اللہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی ان کی ٹیم اور آئی سی سی کی ان تھک محنت اور کوششیں رنگ لاچکی ہیں اور مستقبل میں بھی مزید ٹیمیں پاکستان آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میچز کے انعقاد میں بھرپور تعاون فراہم کرنے پر حکومت ،پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے انتہائی مشکور ہیں ۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہمیں حکومت کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے ۔لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر سے پی سی بی کو مبارکبادیں مل رہی ہیں ۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر دنیا بھر میں کرکٹ سے پیار کرنے والے خوش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :