تماشائیوں کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ،ْ کپتان ورلڈ الیون فاف ڈوپلیسی

پاکستانی قوم نے جس طرح ورلڈ الیون کو خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے ،ْ پال کالنگ ووڈ

بدھ 13 ستمبر 2017 13:00

تماشائیوں کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ،ْ کپتان ورلڈ الیون ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء)ورلڈالیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ تماشائیوں کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈو پلیسی نے پاکستان آکر شایقین کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سابق انگلش کپتان پال کالنگ ووڈ نے کہاکہ پاکستانی قوم نے جس طرح ورلڈ الیون کو خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے اور پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنے کا ہمیشہ ہی لطف آیا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو یکجا ہونے میں مشکلات ہوئیں ، 2005 میں لاہور میں میری کارکردگی بہت شاندار رہی۔انہوںنے کہا کہ میں 2011 میں ریٹائر ہونے کے باجود کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں جبکہ سیموئیل بدری کی ٹیم میں شمولیت سے کارکردگی بہتر ہو گی اور دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔