تحصیل لاچی میں ڈینگی کیخلاف گھرگھرفوگ سپرے شروع

بدھ 13 ستمبر 2017 14:25

تحصیل لاچی میں ڈینگی کیخلاف گھرگھرفوگ سپرے شروع
کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) کرک کے تحصیل لاچی میں عوامی شکایات اوراس حوالے سے خبروں کی اشاعت پرایکشن لیتے ہوئے لاچی اربن میں گلی گلی میں فوگ سپرے شروع کردیاگیاہے، گھروںسپرے کاعمل بھی شروع ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

فوگ سپرے عمل میں ہیلتھ آفس کوہاٹ کے ملیریاانسپکٹرامجداورٹی ایم اے اہلکارہدایت اللہ نے حصہ لیاجبکہ گھرگھرسپرے میں ٹی ایم اے اہلکاراورپرائیویٹ مزدوروں پرمشتمل ٹیم حصہ لے رہی ہے۔ انجینئررفاقت کوفوکل پرسن ،بشیرباچاسپروائزرجبکہ ہدایت ہدایت ٹیم کی نگرانی کررہی ہے ۔اس موقع پرٹی ایم اومحمدامین اورڈی ایچ اوآفس کوہاٹ کے ڈاکٹرہارون بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :