لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 ستمبر 2017 14:14

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی پہلے نمبر پر سنیارٹی برقرار جبکہ 56 ججز کی سنیارٹی میں اضافہ ہوا۔جسٹس شاہد حمید ڈار کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس محمد یاورعلی لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے۔ جسٹس محمد انوارالحق سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

جسٹس محمد قاسم خان 7 رکنی انتظامی کمیٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ جسٹس شاہد حمید ڈار کی ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی تعداد57 ہوگئی ہے جن میں مستقل ججز کی تعداد 43 اور ایڈیشنل ججز کی تعداد 14 ہے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان چوتھے نمبر پر آگئے۔ جسٹس مامون الرشید شیخ سنیارٹی میں پانچویں نمبر پر جبکہ جسٹس محمد فرخ عرفان خان سنیارٹی میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس محمد قاسم خان ساتویں، جسٹس سید کاظم رضا شمسی نویں، جسٹس امین الدین 10 ویں، جسٹس محمد امیر بھٹی 11 ویں نمبر پر آگئے۔ اسی طرح جسٹس ملک شہزاد احمد خان سنیارٹی میں 12 ویں جسٹس عبدالسمیع خان 13 ویں اور جسٹس عباد الرحمان لودھی سنیارٹی میں 14 ویں نمبر پر آگئے دیگر ججز میں جسٹس شجاعت علی خان 15 ویں، جسٹس عائشہ اے ملک 16 ویں ،جسٹس شاہد وحید 17 ویں اور جسٹس علی باقر نجفی سنیارٹی میں 18ویں نمبر پر آگئے۔

سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس عاطر محمود 19 ویں، جسٹس شاہد بلال حسن20 ویں جسٹس شہرام سرور چودھری 41 ویں، جسٹس سرفراز ڈوگر 43 ویں، جسٹس طارق افتخار احمد 45 ویں جسٹس حبیب اللہ عامر 48 ویں، جسٹس جواد حسن 51 ویں نمبر پر آگئے۔ جسٹس مزمل اختر شبیر 53 ویں، جسٹس مدثر خالد عباسی 54 ویں اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز سنیارٹی میں57 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :