لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کی منزل قریب آ رہی ہے، شاہ نوا ز رانجھا

بدھ 13 ستمبر 2017 14:41

لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کی منزل قریب آ رہی ہے، شاہ نوا ز رانجھا
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر چودھری شاہ نواز رانجھاء نے کہا ہے کہ توانائی کی قلت پر قا بو پا نے کیلئے حکو مت نے جو اقدا ما ت کیے ہیں ا ن کے نتیجہ میں آج پاکستان توانائی کے مسائل پر قا بو پا نے میں کامیاب نظر آرہاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں لو ڈشیڈنگ کم ہورہی ہے جس کا ریلیف عوا م کو مل ر ہا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستا ن نے ملک سے لو ڈشیڈنگ کے خاتمہ کی نو ید سنا د ی ہے ۔چین کے ساتھ توانائی کے شعبہ کے معاہد و ں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کی منزل قریب آ رہی ہے،حکو مت نے عوا م سے جووعدے کیے تھے ا ن کو پوراکیا جا ر ہا ہے۔

متعلقہ عنوان :