دہشت گردوں کو اپیل کا حق ہے ،

نواز شریف کو یہ حق ملا یا نہیں ‘اگر آئین نظر ثانی کا حق کروڑوں پاکستانیوں کو دیتا ہے تو نواز شریف کو یہ حق کیوں حاصل نہیں ‘اس حق کو منتخب وزیراعظم سے کیوں چھینا گیا‘نواز شریف اپنا حق مانگ رہے ہیں یہ کوئی ضد نہیں ہے ،ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں ،اداروںاور ووٹرز کی توہین پر بھی قانون سازی ہونی چاہیے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 13 ستمبر 2017 14:50

دہشت گردوں کو اپیل کا حق ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو اپیل کا حق ہے ،نواز شریف کو یہ حق ملا یا نہیں ‘اگر آئین نظر ثانی کا حق کروڑوں پاکستانیوں کو دیتا ہے تو نواز شریف کو یہ حق کیوں حاصل نہیں ‘اس حق کو منتخب وزیراعظم سے کیوں چھینا گیا‘نواز شریف اپنا حق مانگ رہے ہیں یہ کوئی ضد نہیں ہے ،ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں ،اداروںاور ووٹرز کی توہین پر بھی قانون سازی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے درخواست عدالت میں لائے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ ہمارے سوالات بہت واضح ہیں جو صرف شریف خاندان تک نہیں ہیں ،کیا ماضی میں کسی وزیر اعظم کو اس طرح نا اہل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام اور قانون دانوں نے نا اہلی کا فیصلہ مسترد کیا ،اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو اسے ٹھیک کیا جائے۔طلال چودھری نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنا حق مانگ رہے ہیں یہ کوئی ضد نہیں ہے ،ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں ،اداروںاور ووٹرز کی توہین پر بھی قانون سازی ہونی چاہیے۔