احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف اور دونوں صاحبزادوں کو 19ستمبر کو طلب کرلیا

بدھ 13 ستمبر 2017 16:26

احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف اور دونوں صاحبزادوں کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) احتساب عدالت نے نواز شریف کو 19ستمبر کو طلب کرلیا،فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کو سمن جاری کیے،سابق وزیراعظم نواز شریف ،حسن نواز اور حسین نواز کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے شریف خاندان کو سمن جاری کردیے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب نے یہ ریفرنس دائر کیا جس کے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سمن جاری کرتے ہوئے حسن ،حسین اور نواز شریف کو 19ستمبر بروز منگل کو پیش ہونے کاحکم دیدیا ہے۔فلیگ شپ ریفرنس میں نیب نے جے آئی ٹی اور اپنی تحقیقات کو شامل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :