گورنرخیبرپختونخوا سے فاٹاکے سینیٹرز کی ملاقات،فاٹا کے مسائل پر گفتگو

بدھ 13 ستمبر 2017 16:39

گورنرخیبرپختونخوا سے فاٹاکے سینیٹرز کی ملاقات،فاٹا کے مسائل پر گفتگو
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اورنگزیب خان اورکزئی کی سرابراہی میں ایک وفد نے بدھ کے روز گورنرہاوس پشاورمیں خیبرپختونخواکے قائمقام گورنراسدقیصر سے ملاقات کی اورعلاقے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

وفد نے قائمقام گورنر کو علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا اوران کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ قائمقام گورنر نے وفدکی معروضات غورسے سنیں اور ان کے حل کیلئے مکمل تعاون کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :