صحافیوں کے حقوق ،سیکیورٹی کی بات کرنیوالی حکومت کبھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،مریم اورنگزیب

صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت پر حملے کیخلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے،صحافیوں کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں،عوام کے ووٹ کی عزت نہ ہونے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،پاکستان کی اقتصادی ترقی کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے، پاکستان میں بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کی بحالی ملک میں امن و امان کے قیام کا عملی ثبوت ہے، وزیر مملکت اطلاعات

بدھ 13 ستمبر 2017 17:42

صحافیوں کے حقوق ،سیکیورٹی کی بات کرنیوالی حکومت کبھی صحافت کو نقصان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق اور سیکیورٹی کی بات کرنیوالی حکومت کبھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت پر حملے کیخلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے، صحافیوں کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں،عوام کے ووٹ کی عزت نہ ہونے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،پاکستان کی اقتصادی ترقی کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے، پاکستان میں بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کی بحالی ملک میں امن و امان کے قیام کا عملی ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا ورکرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی پریس کلب آنے کا مطلب ہے کہ میں اپنے گھر آئی ہوں،شہر کی ترقی دیکھ کر فخر ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق اور سکیورٹی کی بات کرنیوالی حکومت کبھی بھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت پر حملے کیخلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہی ہے ،تحفظ سے متعلق بل میں متعلقہ تمام افراد کو شامل کیا گیا ہے بل جلد پارلیمنٹ سے منظور کرا لیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ صحافی حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کو یقینی بنائیں ،حکومت کے اچھے کاموں کو رپورٹ کرنا آپ کا فرض بنتا ہے، صحافیوں کی ٹریننگ کیلئے پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر شہری معلومات کے رسائی بل سے حکومتی اداروں سے متعلق معلومات حاصل کر سکے گا،وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی عزت جب تک نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،پاکستان کی اقتصادی ترقی کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے، ملک میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کی بحالی ملک میں امن و امان کے قیام کا عملی ثبوت ہے۔