بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم 21 ستمبر کو تین روزہ ٹور میچ سے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کریگی

بدھ 13 ستمبر 2017 18:52

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم 21 ستمبر کو تین روزہ ٹور میچ سے دورہ جنوبی افریقہ ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی ،ْ بنگال ٹائیگرز دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، بنگلہ دیشی ٹیم 21 ستمبر کو کرکٹ سائوتھ افریقہ انوی ٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریگی ،ْ مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی ،ْ انہیں آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائیگا ،ْ مہمان ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل 12 اکتوبر کو پریکٹس میچ کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر، دوسرا میچ 18 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر جبکہ دوسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :