ابھی یہ نہیں معلوم کہ پائول پوگبا کی انجری کس نوعیت کی ہے ،

منیجر مانچسٹر یونائیٹڈ

بدھ 13 ستمبر 2017 19:25

ابھی یہ نہیں معلوم کہ پائول پوگبا کی انجری کس نوعیت کی ہے ،
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)مانچسٹریونائیٹڈکے منیجرجوزمورنہونے کہاہے کہ وہ نہیں جانتے کہ پاؤل پوگبانے خودکوکتناسنگین حدتک زخمی کرلیاہے ،جیساکہ فرانس کے مڈفیلڈرمنگل کے روزباسل کے خلاف 3-0سے کامیابی والے میچ کے دوران لنگڑاتے ہوئے باہرآگئے تھے ۔

(جاری ہے)

یونائیٹڈکے کپتان کے طورپراپناڈیویوکرتے ہوئے پوگباچیمپئنزلیگ گروپ میچ میں صرف اٹھارہ منٹ تک میدان میں رہے ،جس کے بعدانہیں بظاہرکولہے کی انجری کے باعث میدان سے باہرجاناپڑااوران کی جگہ مارووانے فیلائنی کومیدان میں اتاراگیا۔

پوگبامیدان سے لنگڑاتے ہوئے باہرآئے ،انہوںنے اپنی بائیں ٹانگ کوزورسے پکڑرکھاتھااور یونائیٹڈکے فزیوکی مددسے میدان کے باہرآنے کے بعدانہوںنے اپنے بازوپربندھی پٹی کوایک طرف پھینک کرغصے کااظہارکیا۔ماؤرنہونے اولڈٹریفورڈکے مقام پرصحافیوں کوبتایاکہ بلاشبہ میں نہیں جانتالیکن تجربے کے لحاظ سے جومیں نے دیکھااورمحسوس کیاہے یہ کولہے کی انجری ہے ۔