اربوں روپے مراعات لینے والے الیکشن کمیشن نے ایسے ہی کام کرنا ہے تو اس سے بہتر ہے ہیڈماسٹرز ہی لگادیئے جائیں ‘ پیپلز پارٹی
یہی الیکشن کمیشن ہے تو پھر ڈی سی ،ڈی پی او کی نگرانی میں انتخاب کرا دیا جائے ،قانون کو ختم اورضابطہ اخلاق کو بھی بدل دیا جائے پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو با اختیار بنایا لیکن وہ اختیار استعمال نہیں کر رہا، بتایا جائے الیکشن کمیشن کو کس کا ڈر ہے ‘قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن کی پریس کانفرنس
بدھ 13 ستمبر 2017 19:30
(جاری ہے)
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر موثر ہونے کی وجہ سے اس کے ضابطہ اخلاق کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن حلقہ این ای120 میں حکومتی مداخلت رکوانے میں ناکام ہوچکا ہے، قوانین پر عمل نہیں کرنا تو انہیں ختم کردیں،ایسے ماحول میں انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں۔
قمرزماں کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن جب تک اپنی اتھارٹی نہیں منوائے گا،اصولوں کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں گی۔ پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو با اختیار بنایا لیکن وہ اختیار استعمال نہیں کر رہا، بتایا جائے الیکشن کمیشن کو کس کا ڈر ہے، کیوںکارروائی نہیں ہورہی ۔انہوںنے کہا کہ این اے 120 میں حکومتی مداخلت اور ترقیاتی کام جاری ہیں، الیکشن کمیشن کو درخواستیں بھی دیں وہ صرف نوٹسزدے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی نوٹسز ہیں جو عمران خان کو دئیے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا بھی اثاثہ جات کے معاملے میں عدالت میں ہیں۔عمران خان سب کے خلاف گفتگو کرتے ہیں، انہیں دوسروں پر انگلی اٹھانے سے قبل اپنی طرف دیکھنا چاہیے ۔ سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے والے کبھی مضبوط نہیں بنتے، سازشوں کے ذریعے ملنے والا اقتدار کبھی باعث عزت نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر دراڑیں بڑی ہو چکی ہیں،دوسری جماعتوں کو توڑ کر بنائی گئی جماعت قائم نہیں رہ سکتی۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آج جمعرات کو مزنگ میں فیصل میر کے حق میں جلسہ کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون میں رہ کر سب ادارے کام کریں تو ملک بہتر طریقے سے چلے گا۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک صوبے میں چھوٹے بھائی ہے تو مرضی کے افسر لگائیں،اگر وزیراعلی نے افسر نہیں لگانا تو کیا یہاں صوبوں کو مرکز چلائے گا۔پانامہ نظر ثانی درخواستوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پانچ رکنی بنچ بننا اچھی بات ہے، اب انکے پاس کوئی جواز نہیں رہ جائے گا، نظر ثانی کی اپیل سے کچھ نہیں ہوگا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ الیکشن کمیشن سویا ہوا ہے اور اپنے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے پر کوئی کارروائی نہیں کر رہا، ان سے بہتر ہے کہ ہیڈماسٹرز ہی لگادئے جائیں،اگر یہی الیکشن کمیشن ہے تو پھر ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او کی نگرانی میں انتخاب کرا دیا جائے ۔مریم نواز شریف سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہیں۔ نوے شاہراہ قائد اعظم ،سیون کلب اور دیگر دفاتر کو استعمال کو انتخابی مہم کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اب ریکارڈ جلنا شروع ہوگئے ہیں، عدالت اپنا رکارڈ بچائے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کرنا ہے تو اصل احتساب کریں، لالی پاپ احتساب نہیں چلے گا۔ یہ بھونڈے اور لالی پاپ ریفرنسز ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.