بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل،ہم اپنے بہتر مستقبل کیلئے بھرپور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی جمہوریت کے علمبردار ہے اور شہادتوں کی امین ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو نوجوان اور متحرک لیڈر ہیں پنجاب کی سیاست میں پیپلز پارٹی کا رول بہت اہم ہے ہم نظریاتی سیاست کے فروغ کیلئے یونین کونسل کی سطح تک جائیں گے ساہیوال 20ستمبر کا شاندار استقبال دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوجائیں گے، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 13 ستمبر 2017 21:40

بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل،ہم اپنے بہتر مستقبل کیلئے بھرپور سیاسی ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ہے اور ہم اپنے بہتر مستقبل کیلئے بھرپور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گئے ، پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے علمبردار ہے اور شہادتوں کی امین ہے ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوان اور متحرک لیڈر ہیں پنجاب کی سیاست میں پیپلز پارٹی کا رول بہت اہم ہے ہم نظریاتی سیاست کے فروغ کیلئے یونین کونسل کی سطح تک جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے ایک مقامی ہوٹل میں جنرل سیکرٹری پنجاب ندیم افضل چن، پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے صدر چوہدری سجاد الحسن،پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر رائو ایاز الکریم ، رائو رفیق ساجد ، عبدالرحمن ، ملک سلیم نوناری ، آصف بلوچ، ندیم ناگوری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،پیپلز پاترٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ20ستمبر کو عوامی سمندر موجودہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کردے گا ، بلاول بھٹو زرداری کے شاندار استقبال سے ثابت ہوجائے گا کہ عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور آئندہ الیکشن میںموجودہ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کردیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے پنجاب میں ثابت کردیا کہ بلاول بھٹو ہی حقیقی لیڈر ہیں عوام اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے باہر نکل رہے ہیں جیالوں کو دیکھ کر مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دل پاکستان کے عوام محبت سے سرشار ہے بلاول بھٹو عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔بھٹو خاندان کی وقومی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن پر ہمیں فخر ہے آئندہ عام انتخابات 2018میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کر ے گی ،مرکز اور تمام صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال 20ستمبر کا شاندار استقبال دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوجائیں گے