عوامی مرکز میں آگ لگنے ، سی پیک کا ریکارڈ جلنا سازش ہے ، نفیسہ شاہ

ملک میں جس بڑے منصوبے کا آڈٹ ہونا ہوتا ہے، کرپشن کے حوالے سے بات شروع ہوتی ہے اس کا ریکارڈ ہی جل جاتا ہے یہ سوالیہ نشان ہے ایوان زیریں اجلاس میں اظہار خیال

بدھ 13 ستمبر 2017 22:20

عوامی مرکز میں آگ لگنے ، سی پیک کا ریکارڈ جلنا سازش ہے ، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پی پی پی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عوامی مرکز میں لگنے والی آگ اور اس کے نتیجے میں سی پیک کا ریکارڈ جلنے کے واقع کو سازش قرار دے دیا بدھ کو ایوان زیریں میں انہوں نے کہا کہ عوامی مرکز میں آگ لگائی گئی ہے یا لگ گئی ہے یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں جس بڑے منصوبے کا آڈٹ ہونا ہوتا ہے اور کرپشن کے حوالے سے بات شروع ہوتی ہے اس کا ریکارڈ ہی جل جاتا ہے نیلم جہلم ہو ‘ میٹرو منصوبے ہوں یا سی پیک تمام منصوبوں کا ریکارڈ جل گیا ہے پتہ کرایا جائے کہ آگ صرف سرکاری ریکارڈ کو ہی کیوں لگتی ہے اس حوالے سے انکوائری کرائی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :