وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن سے ملی مسلم لیگ کے امیدوارمحمد یعقوب شیخ کو این اے 120 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی اپیل کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 13 ستمبر 2017 19:46

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن سے ملی مسلم لیگ کے امیدوارمحمد یعقوب شیخ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ء) وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ کے امیدوارمحمد یعقوب شیخ کو این اے 120 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا گیا ہے۔ خط میں وزارت داخلہ نے این اے 120لاہورمیں ملی مسلم لیگ کےامیدوار پر اعتراض اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کا موقف ہے کہ ملی مسلم لیگ کے امیدوار محمد یعقوب شیخ کا بنیادی طور پر تعلق جماعت الدعوٰة سے ہے۔ یعقوب شیخ کی جماعت نےنام بدل کر انتخابات میں حصہ لینےکیلیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ یعقوب شیخ کی پرانی جماعت انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت زیر نگرانی ہے۔ جبکہ محمد یعقوب کی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں باضابطہ رجسٹر بھی نہیں ہوئی۔ لہذا انہیں الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔