جی ایس پی پلس کے درجے سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوئی، نیشنل ایکشن پلان نے شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بنیاد فراہم کی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

یورپی یونین پاکستان کے ساتھ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ،جین کاٹین

بدھ 13 ستمبر 2017 22:11

جی ایس پی پلس کے درجے سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوئی، نیشنل ایکشن پلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے درجے سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوئی، نیشنل ایکشن پلان نے شدتپسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بنیاد فراہم کی، یورپی سفیر نے کہا کہ یورپی یونین پاکستانی برآمدات کیلئے بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے یورپی یونین کے سفیر جین فرانسسکو کاٹین نے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے درجے سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوئی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، نیشنل ایکشن پلان نے شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بنیاد فراہم کی، یورپ میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار قابل تعریف ہے۔یورپی یونین کے سفیر جین فرانسسکو کاٹین نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، یورپی یونین پاکستانی برآمدات کیلئے بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہی