Live Updates

کوئی طبقہ سندھ حکومت کے ظلم و جبر سے محفوظ نہیں رہا ،اساتذہ پر لاٹھی چارج وواٹر کینن کی مذمت کرتے ہیں

سینئر ایگزیکٹو نائب صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ

بدھ 13 ستمبر 2017 22:54

کوئی طبقہ سندھ حکومت کے ظلم و جبر سے محفوظ نہیں رہا ،اساتذہ پر لاٹھی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد جلسے کے حوالے سے حیدرچوک ریشم گلی لطیف آباد اور دیگر علاقوں میں جاکر شہریوں ، دکانداروں ، ٹھیلے سبزی والوں میں 19ستمبر حیدرآباد جلسے کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے اور لوگوں کوجلسے میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ صوبائی اور مقامی رہنماء بھی موجود تھے حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پیپلزپارٹی کے ظلم کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے پیپلزپارٹی کو اب یقین ہوگیا ہے کہ سندھ میں بھی اب ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ، کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ پر لاٹھی چارج اورواٹر کینن کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں جو حکومت اساتذہ کی عزت نہیں کرسکتی وہ عوام کو کیا رلیف دے گی سندھ حکومت نے اپنیدور حکومت میں سوائ دوروں ، میٹنگز ، کمیٹیوں پر فنڈ خرچ کرنے کے کچھ نہیں کیا لوگوں نے سندھ پیپلزپارٹی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ٹھان لی ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ہم سمجھ سکتے ہیں کہ سندھ میں سب زیادہ کرپشن ہے اس لیے تبدیلی کی ضرورت سندھ کو ہے ہم لوگ کسی وڈیرے کی اوطاق پر نہیں جا رہے عام عوام کے پاس جاکر انہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں چیئرمین عمران خان حیدرآباد کی عوام کی دعوت پر حیدرآباد آرہے ہیں ، جلسے میں عام آدمی جو اس نظام سے تنگ آچکا ہے شرکت کریں گے حیدرآباد کا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا، بعد ازاں حلیم عادل شیخ نے جلسہ گاہ کا بھی دورہ کیا اور پولیس حکام سے سیکیورٹی اور پارکنگ کے حوالے سے بریفنگ لی۔

پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات