کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے عالمی عدالت میں جواب جمع کرادیا گیا۔

بدھ 13 ستمبر 2017 20:36

کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے عالمی عدالت میں ..
نیدرلینڈ:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-13 ستمبر-2017ء) پاکستان میں بھارت جاسوس اور را کا حاضر سروس دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی پھانسی پرعملدرآمد روکنے کے لیے بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں جواب داخل کرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے کیس میں بھارت نے اپنا تفصیلی جواب جمع کرادیا ہے تاہم پاکتسان کلبھوشن کیس میں اپنا جواب 13دسمبرکو جمع کرائے گا۔

(جاری ہے)

بھارت نے اپنے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے عالمی عدالت میں کیس کررکھا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کلبھوشن یادیو کراچی اور بلوچسستان میں اپنا دہشتگردی نیٹ ورک چلارہا تھا اوربلوچستان میں موجود انتہاپسندوں کو فنڈنگ بھی کررہا تھا جبکہ کلبھوشن یادیو بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے جوائنٹ سیکرٹری کے ماتحت کام کرتا تھا اور کلبھوشن میں پاکستان میں دہشتگردی سمیت فرقہ واریت پھیلانے جیسے سنگین جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :