دنیا کا سب سے اونچا ریت کا قلعہ جرمنی میں تعمیر کر لیا گیا۔بھارتی قلعے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 ستمبر 2017 23:57

دنیا کا سب سے اونچا ریت کا قلعہ جرمنی میں تعمیر کر لیا گیا۔بھارتی قلعے ..

جرمنی کی ایک ٹریول ایجنسی نے ہزاروں ٹن ریت جمع کر کےدنیا کا سب سے اونچا ریت کا قلعہ تعمیر کیا ہے۔ٹریول ایجنسی کا بنایا ہوا یہ ریت کا قلعہ 54 فٹ 9 انچ اونچا ہے اور اسی وجہ سے اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بلند ریت کے قلعے کے طور پر درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریول ایجنسی کے  ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم سورج ، ریت اور ہمارے نعرے ”چھٹیاں اچھے ہاتھوں میں“ کو ایک ساتھ جمع کرنا تھا چاہتے تھے لیکن ریت کے قلعے کا ورلڈ ریکارڈ ان سب سے بڑھ کر ہے۔


ایجنسی کے عملے نے 168 ٹرکوں میں 3500 ٹن ریت جمع کرنے میں ایک ہفتہ لگایا تھا، جس کے بعد اس قلعے کی تعمیر شروع کی گئی۔عملے نے ساری ریت کو ایک جگہ جمع کیا اور بعد میں اسے قلعے کی شکل دے گی۔
جرمنی کا یہ ریت کا قلعہ فروری میں بھارت میں بنائے گئے سابقہ ریکارڈ ہولڈر 48 فٹ 8 انچ اونچے ریت کے قلعے سے 6 فٹ اونچا ہے۔

متعلقہ عنوان :