برما میں موجود پاکستانی صحافی اقرار الحسن کی ایک اور ویڈیو منظر عامر پر آگئی،

جمعرات 14 ستمبر 2017 00:28

برما میں موجود پاکستانی صحافی اقرار الحسن کی ایک اور ویڈیو منظر عامر ..
برما:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-14 ستمبر-2017ء) روہنگیا کے مسلمانوں پر جاری مظالم کی کوریج اور انکی امداد کی غرض سے جانیوالے پاکستان کے مشہور صحافی اقرار الحسن کا برما سے ایک اور ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اقرار الحسن کی نئی ویڈیو میں انہوں نے برما میں موجود مسلمانوں کی ابتر حالت کو نےنقاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں کو قربانی کرنے کی اجازت نہیں کیونکہ اگر کوئی شخص قربانی کرتا ہے تو پہلے اسکو وہاں کی انتظامیہ سے اجازت لینی پڑتی ہے اور پھر جانور کی قیمت کے حساب سے ٹیکس بھی ادا کرنا ہوتا ہے جبکہ یہاں پر 30سال سے مسجد کی تعمیر بھی نہیں کی جارہی اور نہ ہی شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر کی اجازت ہے۔

اقرارالحسن نے مزید کہا کہ برما کے مسلمانوں کو برما کے قوانین کے مطابق کوئی بھی اسلامی نام رکھنے کی اجازت نہیں تاہم برما میں موجود مسلمانوں نے اپنے دو دو نام رکھے ہیں کیونکہ قانونی طور پر یہاں مسلمان نام رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ اقرار الحسن نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :