سلامتی کونسل روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے،ملالہ یوسفزئی

سلامتی کونسل بتائے بحران کو ختم کرنے کے لیے کیا کردار ادا کررہا ہی عالمی ادارے کو خط

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:37

سلامتی کونسل روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے،ملالہ یوسفزئی
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور نوبل انعام حاصل کرنے والی 10 بین الاقوامی شخصیات نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی سمیت نوبل انعام حاصل کرنے والی 10 بین الاقوامی شخصیات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کھلا خط لکھا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

اس خط میں لکھا گیا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ اس بات پر ہے کہ سلامتی کونسل اس بحران کو ختم کرنے اور خطے میں قیام امن کے لیے کیا کردار ادا کررہا ہے۔یہ خط ایک ایسے موقع پر لکھا گیا ہے جب روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :