قطری حکومت دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے،سربراہ آل آمرہ قبیلہ

خادم الحرمین الشریفین نے اجازت دی تو ہم اپنا آئینی حق حمد بن خلیفہ سے چھین کر حاصل کریں گے،گفتگو

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:44

قطری حکومت دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے،سربراہ آل آمرہ قبیلہ
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء)قطر کی حکومت کی انتقامی سیاست کا شکار ہونے والے آل مرہ قبیلے کے سردار الشیخ مری طالب بن لاھوم بن شریم آل مرہ نے اپنے قبیلے کے افراد کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر شدید احتجاج کیا ہے اورکہاہے کہ قطری حکومت جس طرح کی انتقامی سیاست پر چل رہی ہے اس کو دیکھا جائے تو ان کے قبیلے کے ساتھ ہونے والی نا انصافی حیرت کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ آل مری نے کہا کہ قطری حکومت دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور ان کی مالی معاون بن چکی ہے۔ ان کی شہریت کی منسوخی سے بڑا قطر کا جرم سعودی عرب اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ بد عہدی ہے۔انہوں نے قطر کو ایران کی گود میں بٹھانے اور قطری وسائل ایرانی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے خطرناک نتائج کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔آل مرہ قبیلے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم صبر اور تحمل سے کام لیں گے۔ ہمیں خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے تحمل کی تاکید کی گئی ہے۔ انہوں نے ہمیں اجازت دی تو ہم اپنا آئینی حق حمد بن خلیفہ سے چھین کر حاصل کریں گے۔