الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
ایک ‘ایک لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم ‘ 25 ستمبر کو عمران خان کو ایک بار پھر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے نوٹس جاری
میاں محمد ندیم جمعرات 14 ستمبر 2017 11:54
(جاری ہے)
عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت ہائی کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ میں آج ہی سماعت ہونی ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ چیف جسٹس نے لارجر بنچ بنا دیا ہے جو آج سماعت کرے گا جب کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں، جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے، عمران خان بیرون ملک تھے اور ایک گھنٹہ پہلے ہی واپس پہنچے ہیں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے چیئر مین تحریک انصاف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جب کہ انہیں ایک لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو ایک بار پھر طلب کیا ہے۔ دوسری جانب عمران خان کے وکیل اور تحریک انصاف کے راہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قابل ضمانت وارنٹ نکالے، جو سمن ہی ہوتا ہے۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں باہراعوان نے کہا کہ یہ فیصلہ کرناضروری ہے کہ کیا الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے کیس کااختیارہے یانہیں۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے،جب طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا چاہیے تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی،اداروں کا احترام کرتے ہیں تو یہاں ہونا چاہیے تھا،الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھائے۔رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں،وہ بیرون ملک میں تھے اور ایک گھنٹہ پہلے ہی واپس پہنچے ہیں،جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.