چودھری نثارکی ن لیگ قیادت پر تنقید، وفاقی وزراء نے بھر پور جواب کی تیاری کر لی

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:59

چودھری نثارکی ن لیگ قیادت پر تنقید، وفاقی وزراء نے بھر پور جواب کی تیاری ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14ستمبر2017ء) :سابق وزیرداخلہ چودھری نثار کی ن لیگی قیادت پر تنقید کے بعد وزراء نے انہیں بھر پور جواب دینے کی تیاری کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری نثار کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں پر تنقید کے بعد نواز شریف کے قریبی ساتھیوں اور کچھ وفاقی وزراء نے چودھری نثار کے حالیہ موقف پر صبر سے کام لیا ہے لیکن اگر اب چودھری نثار نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پر تنقید کی تو وفاقی وزراء اور ن لیگ کے دیگر رہنماء چودھری نثار کو بھر پور جواب دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی کچھ رہنماؤں نے چودھری نثار کے حالیہ انٹر ویو پر تندوتیز جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ لیکن نواز شریف نے انہیں روک دیا ۔ لیکن اگر اب سابق وزیرداخلہ نے ایسا کوئی موقف اختیار کیا تو انہیں دو ٹوک جواب دیا جائے گا ۔ 

متعلقہ عنوان :