شعیب ملک نے قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کی”میٹھی بے عزتی“ کرڈالی

جمعرات 14 ستمبر 2017 12:01

شعیب ملک نے قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کی”میٹھی بے عزتی“ کرڈالی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر۔2017ئ) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سابق کپتان شعیب ملک کو کامیاب ترین ملکی ٹی ٹونٹی بلے باز بننے پر انوکھے طریقے سے مبارکباد د ے ڈالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے آزادی کپ کے دوسرے میچ میں 39رنز کی اننگز کے دوران پاکستان کے لیے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ، میچ کے اختتام پر شعیب ملک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے میں لکھا کہ ” لاہور ،تسی گریٹ ہو،آج آپ کی سپورٹ نے مجھ سمیت تمام پاکستانی کھلاڑیو ں کو بہت حوصلہ دیا،یہ سب حقیقت لگ رہاہے“۔

شعیب ملک کے اس ٹویٹ پر قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” لاہور تو گریٹ ہے ہی لیکن تسی بھی گریٹ ہو،اس تاریخی سیریز میں کیا شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے،بہت بہت مبارک بار شعیب بھائی “۔
جوابی ٹویٹ میں شعیب ملک نے احمد شہزاد پر ”میٹھا طنز“ کرتے ہوئے لکھا کہ ” شکریہ بھائی،کبھی مجھے بھی موقع دو آپ کو گریٹ بولنے کا“۔