سال کا 19واں طوفان ڈوک سری آج ساحل سے ٹکرائے گا

ساحل پر رہنے والے 65ہزار افراد بے گھر ،24ہزار کشتیاں واپس بلا لی گئیں جنوبی چین کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں اور اولے پڑے طوفان اور بارشوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، محکمہ موسمیات کی ہدایت

جمعرات 14 ستمبر 2017 12:34

سال کا 19واں طوفان ڈوک سری آج ساحل سے ٹکرائے گا
ہیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) سال کا 19واں طوفان ڈوک سری آج ساحل سے ٹکرائے گا ،طوفان کے باعث ساحل سمندر کے قریب رہنے والے 65ہزار افراد بے گھر ہو گئے جبکہ 24000ماہی گیر کشتیوں کو ساحل پر واپس بلا لیا گیا ہے ، جنوب چین کے صوبے ہینان کے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ڈوک سری کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا ہے، یہ اس سال کا خطے میں آنیوالا 19واں طوفان ہے ،گذشتہ روزمقامی وقت کے مطابق صبح 5:00بجے جنوبی چینی سمندروں کے پاس اس طوفان کے آثار نظر آئے ، یہ چین کے جنوب مشرقی صوبے ہینان کے شہر سانیہ سے 970کلومیٹر دور ہے، طوفان کی رفتار کا اندازہ 18میٹر فی سیکنڈ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی مرکز نے پیشنگوئی کی ہے کہ ڈوک سری طوفان شمال مغرب میں 15سے 20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آئے گا ،وہ جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح کے درمیان صوبہ ہینان کے ساحلی جزیرے یا ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا ، جس کے باعث جنوبی چین کے بعض علاقوں میں چند روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی اور اولے پڑیں گے۔چین کے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ طوفان اور بارشوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :