سمندری طوفان تالم ،

2لاکھ افراد بے گھر اس سال کا 18واں طوفان تھا جس کی رفتار 20کلومیٹر فی گھنٹہ رہی چینی سمندر ، تائیوان خلیج، تائیوان اور فوجیان میں موسلادھار بارشیں ہوئیں

جمعرات 14 ستمبر 2017 12:34

سمندری طوفان تالم   ،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) سمندری طوفان تالم زی جیانگ کے قریب ساحل سے ٹکرا گیا جس کے باعث دو لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ، چین کے محکمہ موسمیات نے سپر سمندری طوفان تالم کے بارے میں اورنج الرٹ جاری کر دیا تھا کہ یہ طوفان چین کے جنوب مشرقی ساحل سے جمعہ کو ٹکرائے گا ، یہ علاقے کا 18واں طوفان تھا جو کہ بحرالکاہل کے جنوب مغرب میں زی جیانگ صوبے سے 760کلومیٹر دور دیکھا گیا تھا ،اس کی رفتار 38میٹر فی سکینڈ تھی ، اس کے باعث تیز ہوائیں 52میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلتی رہیں اور توقع کے مطابق یہ طوفان سمندر کے شمال میں زی جیانگ کے قریب ٹکرا گیا اور اس کے بعد شمال مشرق کی جانب مڑ گیا ، جمعرات کو اس طوفان کے باعث جنوب مشرقی چینی سمندر اور تائیوان خلیج، تائیوان اور فوجیان صوبوں میں موسلادھار بارشیں شروع اور اولے پڑے ۔

متعلقہ عنوان :