بھارتی ریاست اتر پردیش میں کشتی دریائے جمنا میں ڈوب گئی،

22افراد ہلاک

جمعرات 14 ستمبر 2017 12:34

بھارتی ریاست اتر پردیش میں کشتی دریائے جمنا میں ڈوب گئی،
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع باغ پت میں ایک کشتی دریائے جمنا میں ڈوب جانے کے نتیجہ میں کم از کم 22افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ جانے والی کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جن کی تعداد مقامی افراد نی60 بتائی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :