مصر، سیناء میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام ، 5 داعشی ہلاک 2 زخمی

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کے سلسلے میں ایک دہشت گرد کارروائی کو ناکام بنا دیا،عسکری ترجمان

جمعرات 14 ستمبر 2017 13:35

مصر، سیناء میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام ، 5 داعشی ہلاک 2 زخمی
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) مصری فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیناء میں دہشت گردی کی ایک کارروائی کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس دوران داعش تنظیم کے 5 ارکان ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عسکری ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ شمالی سیناء میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کے سلسلے میں ایک دہشت گرد کارروائی کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں عناصر نے دٴْھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلح افواج کی ایک سکیورٹی تنصیب کو بارودی سرنگ باندھے ہوئے حملہ آور کے ذریعے نشانہ بنا کر اس پر حملے کی کوشش کی۔ترجمان کے مطابق سکیورٹی تنصیب کی حفاظت پر مامور ارکان نے فوری طور پر حرکت میں آ کر بارودی بیلٹ باندھے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جب کہ بقیہ عناصر کے ساتھ براہ راست طور پر مقابلہ ہوا۔ کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ بقیہ عناصرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن پر قابو پانے کے لیے ان کا تعاقب جاری ہے۔کرنل الرفاعی نے کارروائی کے دوران دو مصری فوجی اہل کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

متعلقہ عنوان :