ڈرائونی فلمیں دیکھ کر ریلکس ہوتا ہوں، تشار کپور

جمعرات 14 ستمبر 2017 13:51

ڈرائونی فلمیں دیکھ کر ریلکس ہوتا ہوں، تشار کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء)بالی وڈ اداکار تشار کپور نے کہا ہے کہ میں نے بے شما ر کامیڈی فلمیں کیں ہیں لیکن میں خود ہارر فلمیں دیکھ کر سکون محسوس کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق توشار کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ اور ہالی وڈ کی کوئی بھی ہارر فلم ایسی نہیں ہے جس میں نے نہ دیکھی ہو ۔ان کا کہنا ہے کہ جب میں ہارر فلم دیکھ کر سوتا ہوں تو مجھے بہت اچھی نیند آتی ہے اور میں خود کو ریلکس محسوس کرتا ہوں ۔