’’رانچی ڈائریز‘‘ کا ٹریلر جاری

جمعرات 14 ستمبر 2017 13:51

’’رانچی ڈائریز‘‘ کا ٹریلر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’رانچی ڈائریز‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ باھرتی ذرائع کے مطابق فلم کے ٹریلر میں اداکار جمی شیر گل اور ستیش کوشک پولیس کے روپ میں اور اداکار انوپم کھیر سیاست دان کے کردار جبکہ دیگر نوجوان اداکار سندریا شرما ہمانش کوہلی ،تاھا شاہ بدوشابھی نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی نوجوانوں کے ایک گروپ کے گرد گھومتی ہے جوکسی مشکل میں پھنس جاتے ہیں اور اس سے نکلنے کا واحد راستہ پیسہ ہے جس کے لئے وہ بینک میں ڈکیتی کرتے ہی۔ فلم کی ہدایتکاری ستوک موہنٹے نے دی ہے ،فلم 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔