افغانستان میں فن لینڈ کی مغوی امدادی کارکن کو رہا

جمعرات 14 ستمبر 2017 13:57

افغانستان میں فن لینڈ کی مغوی امدادی کارکن کو رہا
ہیلسنکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) افغانستان میں اغواء ہونے والی فن لینڈ کی امدادی کارکن کو رہا کر دیا گیا۔ دارالحکومت ہیلسنکی میں فن لینڈ کی وزارت خارجہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق رواں برس مئی میں اغواء ہونے والی یہ خاتون کارکن افغانستان میں ایک سویڈش امدادی تنظیم کے ساتھ کام کر رہی تھی۔ انہیں افغان دارالحکومت کابل سے اغواء کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران ان کے ایک جرمن ساتھی اور افغان محافظ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ فن لینڈ کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ اس بارے میں مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :