قسمت مہربان ہو تو شوبز میں شہرت حاصل کرنا مشکل نہیں ‘ شیبا رانی

کوئی بھی فنکار اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا کی ہر رکاوٹ کو عبور کر کے اپنی منزل حاصل کر سکتا ہے

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:03

قسمت مہربان ہو تو شوبز میں شہرت حاصل کرنا مشکل نہیں ‘ شیبا رانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) اداکارہ شیبا رانی نے کہا ہے کہ قسمت مہربان ہو تو شوبز میں شہرت حاصل کرنا مشکل نہیں ، کوئی بھی فنکار اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا کی ہر رکاوٹ کو عبور کر کے اپنی منزل حاصل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بنیادی طور پر اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ڈانس پرفارمر بھی ہوں جس نے دن رات محنت کر کے ایک مقام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

شیبا رانی نے کہا کہ میں نے دنیا کے مختلف ممالک کی سیر کی ہے مگر جو خوبصورتی پاکستان میں ہے وہ دنیا کے کسی اور خطے میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈانس ریہرسل کے لئے چار گھنٹے مختص کر رکھے ہیں ، میرے نزدیک وہ تمام اداکارائیں اچھی پرفارمر ہیں جو آگے بڑھنے کے لئے فحاشی کا سہارا نہیں لیتیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کھانے پکانے کا شوق ہے اور میں پاکستانی کھانوں کے ساتھ چائنیز کھانے بھی بنا لیتی ہوں ۔ تھکاوٹ کے وقت میں صرف اپنے کمرے میں سونے کی خواہشمند رہتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :