روس سے ایس 400 دفاعی نظام خریدنا ترکی کا اندرونی معاملہ ہے،فرانس

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:07

روس سے ایس 400 دفاعی نظام خریدنا ترکی کا اندرونی معاملہ ہے،فرانس
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) فرانس نے کہا ہے کہ روس سے ایس 400 دفاعی نظام خریدنا ترکی کا اندرونی معاملہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دفتر خارجہ کی ترجمان آگنیس روماٹیٹ ایسپین نے اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ ترکی دفاعی سازو سامان خریدنے میں خود مختار ہے جس پر ہماراتبصرہ کرنا ضروری نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ترکی نے نیٹو کے دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ علاقائی امن کی بحالی میں اپنا کردار اداکیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :