فلم ’’راضی‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:22

فلم ’’راضی‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’راضی‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع کے مطابق مہگنا گلزار کی فلم ’’راضی‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل کرلی گئی ہے۔فلم میں عالیہ بھٹ اور وکی کوشال ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔فلم میں عالیہ بھٹ کشمیری لڑکی کا جبکہ وکی کوشال آرمی آفیسر کا کردار اد اکر رہے ہیں۔فلم آئندہ سال 11 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :