پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچھروں کی اقسام کی تعداد 3500سے تجاوز کر گئی،ماہرین شعبہ حشریات

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:27

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچھروں کی اقسام کی تعداد 3500سے تجاوز کر گئی،ماہرین ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) :پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچھروں کی اقسام کی تعداد 3500سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ50فیصد اقسام انسانی زندگی کو متاثر کررہی ہیںکیونکہ شہری علاقوں کے پھیلائو اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے زیادہ ترنقصان دہ مچھروں نے انسانی آبادی کا رخ کر لیا ہے جن میں ڈینگی کے پھیلائو کاموجب بننے والا خطرناک مچھر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ حشریات جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین نے بتایاکہ دنیا میں ڈینگی مچھر سے تحفظ کیلئے کوئی ویکسین تیار نہیں کی جا سکی لہٰذا مچھروں سے بچائوکیلئے مچھر دانیوں، پورے بازئوں کے کپڑوں کے استعمال، پرانے ٹائروں، واٹرٹینک اور روم کولرز سمیت کھلی جگہ پر کھڑے پانی کوختم کرنا ہوگاکیونکہ احتیاطی تدابیر ہی مؤثر ہتھیار ثابت ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ ڈینگی ریسرچ پروگرامز میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے لہٰذا وہ پرامید ہیں کہ جلد ہی انسداد ڈینگی کے حوالے سے سائنسدانوں کو کامیابی حاصل ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ان کا شعبہ پنجاب حکومت کے ڈینگی پروگرام کا متحرک حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :