خیبر ایجنسی میں بہت جلد جابہ ڈیم تعمیر کیا جائے گا

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:32

خیبر ایجنسی میں بہت جلد جابہ ڈیم تعمیر کیا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل میں بہت جلد جابہ ڈیم تعمیر کیا جائے گا جس کا مقصد حیات آباد، ریگی للما اور پشاور سے ملحقہ علاقوں کے علاوہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے کے باسیوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ حال ہی میں چین کے اعلیٰ سطحی وفد نے فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا اور جابہ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے انتظامیہ سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

اس منصوبے سے 10 لاکھ سے زائد آبادی کو پانی کی سہولت میسر آئے گی اور علاقے کے مکینوں کو پورا سال بلا تعطل پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ فراہمی آب کی سکیم سے 63 کروڑ 57 لاکھ 90 ہزار ڈالر سالانہ اور ماہی گیری کے ذریعے دو کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار ڈالر سالانہ محصولات حاصل ہوں گی۔ چینی وفد نے جابہ ڈیم کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے لئے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے اور انہوں نے تفصیلی پریزنٹیشن دینے پر فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :