راشد خان بگ بیش لیگ فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والے پہلے افغانی کھلاڑی بن گئے

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:57

راشد خان بگ بیش لیگ فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والے پہلے افغانی کھلاڑی ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) افغانستان کے سٹار سپنر راشد خان نے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ فرنچائز ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے معاہدہ کر لیا، وہ بگ بیش لیگ کی کسی بھی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والے افغانستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

متاثر کن کارکردگی کے پیش نظر رواں برس راشد خان کیلئے اب تک خوش قسمت ثابت ہوا ہے، 18 سالہ سپنر نے آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں لی تھیں، بعد ازاں انہوں نے کیریبین پریمیئر لیگ تاریخ کی پہلی ہیٹرک کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

راشد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بگ بیش لیگ کے ساتھ معاہدہ کرنا اور افغانستان کی طرف سے ایونٹ میں شرکت کرنے والا پہلا کھلاڑی ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی فرنچائز کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔