قومی سلامتی داؤ پر،پاکستان آنے والے بھارتی باشندے کہاں جاتے ہیں کس سے ملتے ہیں حکام لا علم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 ستمبر 2017 14:25

قومی سلامتی داؤ پر،پاکستان آنے والے بھارتی باشندے کہاں جاتے ہیں کس ..
کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ستمبر 2017ء): رشوت کے لالچ نے قومی سلامتی داؤ پر لگا دی۔حکام نے محدود ویزے پر آنے والے بھارتیوں کو لا محدود چھوٹ دے رکھی ہے ،بھارتی باشندوں کی نقل و حرکت کا ریکارڈ بھی غائب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ کے افسران کے لالچ نے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ۔افسران رشوت کے عوض آنے والے بھارتیوں کی انٹری نہیں کرتے اور بعد میں انکو ٹریول پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔سندھ میں محدودویزوں پر آنے والے بھارتی شہریوں کو رشوت کے عوض لا محدود مراعات حاصل ہیں۔متعلقہ حکام کو علم ہی نہیں کہن بھارت شہری کہاں جاتے ہیں ،کس سے ملتے ہیں ۔