احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب ریفرنس پر 20 ستمبر کو طلب کرلیا

نوٹس اسحاق ڈار کے گلبرگ لاہور کے پتے پر جاری کیا گیا ،ْصبح 9 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:10

احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب ریفرنس پر 20 ستمبر کو طلب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب ریفرنس پر 20 ستمبر کو طلب کرلیا۔نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کا ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں جمع کرایا تھا جس پر رجسٹرار نے اعتراض لگا کر اسے واپس کردیا تھا اور ضروری دستاویزات بھی لگانے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

نیب نے ریفرنس مکمل اور اضافی دستاویزات کے ساتھ رجسٹرار آفس میں جمع کرایا جس کی اسکروٹنی کے بعد رجسٹرار آفس نے ریفرنس عدالت میں جمع کرایا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کرلیا جس کیلئے انہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا ۔نوٹس اسحاق ڈار کے گلبرگ لاہور کے پتے پر جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت تین نیب ریفرنسز پر شریف خاندان کو بھی 19 ستمبر کو طلب کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :