اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی شہری محمد یوسف شحارہ المقادمہ کی اسیری کے 17 ویں سال میں داخل ہوگئے

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:11

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی شہری محمد یوسف شحارہ المقادمہ کی اسیری ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی شہری محمد یوسف شحادہ المقادمہ اپنی اسیری کے 16 سال مکمل کرنے کے بعد 17 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسیری کے سترہویں میں سال میں داخل ہونیوالے فلسطینی 38 سالہ شحادہ المقادمہ کا رہائشی تعلق غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج سے ہے۔

(جاری ہے)

شہداء واسیران فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ محمد المقادمہ کو اسرائیلی فوج نے 12 ستمبر 2001ء کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ملازمت کرتے تھے۔

ان پر فلسطینی مزاحمت کاروں کیساتھ مل کر اسرائیلی فوج کیخلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے، فوجیوں اور یہودی آباد کاروں پر حملوں کا الزام عائد کیا گیا۔ اسی الزام کے تحت اس پر مقدمہ چلایا گیا اور 22 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اڑتیس سالہ محمد المقادمہ 11 اپریل 1979ء کو غزہ میں پیدا ہوئے۔ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور اس وقت اسرائیل کی صحرائی جیل نفحہ میں پابند سلاسل ہیں۔

متعلقہ عنوان :