صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:14

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح حجاز مقدس سے وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ان کی لاہور ایئر پورٹ آمد کے موقع پران کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے ان کا استقبال کیا۔