آن لائن کاپی رائٹ قوانین کی پابندی کی جائے ،

میوزک کمپنیوں کو چین کی ہدایت

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:15

آن لائن کاپی رائٹ قوانین کی پابندی کی جائے ،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) چین کے قومی محکمہ مالکانہ حقوق ( این سی اے سی ) نے میوزک کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ لائسنسنگ میں وسعت اور آن لائن میوزک کے پھیلائو کیلئے مارکیٹ قوانین اور بین الاقوامی طریقہ کی پابندی کریں ،این سی اے سی نے گذشتہ روز جمعرات کو ملکی اور غیر ملکی بیس سے زائد اہم میوزک کمپنیوں کے ساتھ ایک اجتماع میں کہا کہ کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ آن لائن میوزک فراہم کرنیوالوں کو خصوصی موسیقی مالکانہ حقوق دینے سے گریز کرنے کیلئے مل جل کر کام کریں ، محکمہ نے مالکانہ حقوق کے بارے میں قوانین اور بین الاقوامی کنونشنوں کی اہمیت پر زور دیا اور کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ کسی قسم کی خلاف ورزی نہ کریں ، میوزک کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ آن لائن موسیقی فراہم کرنیوالوں کو لائسنسنگ کی قیمت میں اضافہ کرنے کی اجازت نہ دیں اور مالکانہ حقوق رکھنے والوں بالخصوص نغمہ نگاروں اور گیت نگاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مالکانہ حقوق تنظیموں کی کارکردگی کی حمایت کریں ۔

(جاری ہے)

این سی اے سی نے کہا کہ ان کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ لائسنسنگ ، تعاون اور آن لائن میوزک کاپی رائٹ کے آپریشن کیلئے زیادہ موثر فریم ورک قائم کریں تا کہ نظام کو بہتر بنایا جائے اور صنعت پھلے پھولے ۔

متعلقہ عنوان :