عراقی پارلیمنٹ نے آزادریفرنڈم کرانے کا کرد منصوبہ مسترد کردیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:37

عراقی پارلیمنٹ نے آزادریفرنڈم کرانے کا کرد منصوبہ مسترد کردیا
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) عراقی پارلیمنٹ نے آزادریفرنڈم کرانے کے کرد منصوبہ کومسترد کردیاجس کامقصد عراق کے شمالی علاقے میں کرد ریاست قائم کرناہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ نے قرارداد میں کرد علاقوں میں پچیس ستمبر کو ہونیوالی رائے شماری کو علاقائی سلامتی اورشہری امن کیلئے خطرہ قراردیا۔پارلیمنٹ نے وزیراعظم حیدرالعبادی کو عراق کی موجودہ سرحدوں کو محفوظ کرنے کیلئے کسی بھی ضروری اقدامات کااختیاردیاہی

متعلقہ عنوان :