کشمیر پر چین نے پھر ثالثی کی پیش کش کر دی

مسئلہ فلیش پوائنٹ بن گیا اور عالمی برادری اسے نظر انداز نہیں کر سکتی ‘ ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:37

کشمیر پر چین نے پھر ثالثی کی پیش کش کر دی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) چین نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی میں تعمیری رول ادا کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال نے بین الاقوامی برادری کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی ہے لہذا بیجنگ کشمیر کی موجودہ صورت حال کو نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوائنگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو صورت حال پیدا ہو رہی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے اور اس صورت حاطل سے اب براہ راست عالمی برادری کی توجہ کو اپنی جانب مرکوز کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ ہند و پاک کے درمیان کشمیر میں کنٹرول لائن پر جو سرحدی کشیدگی بڑھ رہی ہے وہ نہ صرف پاکستان اور بھارت کے امن کو برباد کر رہی ہے بلکہ پڑوسی ممالک میں بھی اس سے متاثر ہوا ہے انہوں نے کہاکہ اب چین کے لئے بھی یہ معاملہ نظر انداز کرنا خاصا مشکل ہو رہا ہے انہوں نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ اس نازک مرحلے پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں شروع کریں انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارت ہر محاذ پر یہ کہتا آیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں لیکن اس کے باوجود اب صورت حال ایسی بن گئی ہے کہ اس مسئلے کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔

۔

متعلقہ عنوان :