پاکستانی کرکٹ کے دیوانے نے ہاشم آملا کے نام سے کار تیار کر لی

کر کٹ دیوانے نے گاڑی کو ہاشم آملہ کی تصاویر سے سجا دیا ،گاڑی کے چاروں طرف سو سے زیادہ مختلف تصاویر لگا کرجنوبی افریقی بیٹسمین سے اپنی محبت کا اظہار کیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:00

پاکستانی کرکٹ کے دیوانے نے ہاشم آملا کے نام سے کار تیار کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) ورلڈ الیون کی آمد پر صرف لاہور میں ہی کرکٹ کا جنون عروج پرنہیں کراچی تا خیبر سب ہی خوش ہیں۔ہاشم آملہ سے دل کا معاملہ ہونے پر شہر کراچی میں کرکٹ کے ایک دیوانے نے ہاشم آملہ کے نام سے کار تیار کرکے ان سے محبت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایک دیوانے نے اپنی گاڑی کو ہاشم آملہ کی تصاویر سے سجا دیا ،گاڑی کے چاروں طرف سو سے زیادہ مختلف تصاویر لگا کرجنوبی افریقی بیٹسمین سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔صرف یہی نہیں گاڑی کی چھت پر آملہ کی بڑی سے تصویر لگاکر شہر کی سڑکوں پربھی خوب گھمایااور گاڑی کو ہاشم آملہ کا نام دیا۔

متعلقہ عنوان :