Live Updates

تحریک انصاف اورایم کیوایم نے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کی تبدیلی کیلئے رابطے شروع کردیے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 ستمبر 2017 15:52

تحریک انصاف اورایم کیوایم نے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کی تبدیلی کیلئے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر2017ء ) : تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں،جس کے تحت ایم کیوایم کے کنونیئر فاروق ستاراور پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے رابطے شروع کردیے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔جس میں اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی پر مشاورت سمیت ملک کی سیاسی صورتحال اور انتخابی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نجی ٹی وی کے مطابق یہ ملاقات شاہ محمود قریشی کی لندن روانگی سے قبل ہوئی تھی، جس میں کامران ٹیسوری بھی موجود تھے، ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے لندن سے واپسی کے بعد بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم کے عارضی مرکز آنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 27 اور ایم کیو ایم پاکستان کی 22 نشستیں ہیں،اگر ایم کیو ایم پاکستان اپوزیشن لیڈر کے لئے پی ٹی آئی کی حمایت کرتی ہے تو تحریک انصاف کے امیدوار کا بطور اپوزیشن لیڈر پلڑا بھاری ہو نے کا قوی امکان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات