بیگم کلثوم نواز پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف جمہوری جدوجہد کا ایک ’’سمبل‘‘ ہیں‘پرویز ملک

این اے 120میں مذہبی و دیگر تنظیموں کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کی حمایت فتح کی نوید ہے ‘وفاقی وزیر تجارت

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:48

بیگم کلثوم نواز پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف جمہوری جدوجہد کا ایک ’’سمبل‘‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف جمہوری جدوجہد کا ایک ’’سمبل‘‘ ہیں 17 ستمبر کو انشاء اللہ شیر ہی جیتے گااور ہر طرف شیر ہی بولے گا ، اور عوام کا فیصلہ ماننا پڑے گا، این اے 120میں مذہبی اور دیگر تنظیوں کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کی حمایت شیر اور جمہوریت کی فتح کی علامت ہے،پارٹیوں م اختلاف رائے ہی جمہوریت ہیں ، پہلے بھی مخالفین کو شکست دی تھی ضمنی الیکشن میں پہلے سے زیادہ مارجن سے جیتیں گے، قومی منصوبوں پر سیاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں، مکے پی کے میں عوام ڈینگی سے مررہے ہیں اور مخالفین لندن میں عیاشیوں میں مصروف ہیں،مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے عزم او رجذبے کے سا تھ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام نے پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اس پر پورا اترے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غزالی سلیم بٹ،میاں مرغوب، سید توصیف شاہ ، بلال یٰسین،جامد ظہور،ڈپٹی میئرز نذیر خان سواتی،میاں طارق، اظہر فاروقی،ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان،رانا احسن شرافت اور چوہدری عبدالمجید نمبردار سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے گئے ہیں۔

،برداشت، تحمل اور بردباری کے جذبات کو فروغ دیکر ہی پاکستان کو امن کا گہوارہ اور ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنارکیاجاسکتا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی اورمحروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔